کھڑے ہونے کی باری آتی ہے تو سب بھاگ جاتے ہیں،فیض آباد دھرنا کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

 اسلام آباد: سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی ۔ وفاقی حکومت نے تحقیقات کیلئے قائم کمیشن کا نوٹیفکیشن پیش کر دیا۔ عدالت نے شیخ رشید احمد کی نظر ثانی درخواست واپس لینے پر خارج کر دی ۔

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا عملدرآمد کیس کی سماعت کےدوران چیف جسٹس نے کہاکہ سچ سب کو پتہ ہے لیکن بولتا کوئی نہیں ،شیخ رشید نے کہا کہ آج کل سچ بولنا اور ہمت کرنا کچھ زیادہ مشکل ہو گیا ہے۔ دوران سماعت اٹارنی جنرل نے انکوائری کمیشن کے ٹی او آرز بھی پڑھ کر سنائے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ جب کھڑے ہونے کی باری آتی ہے تو سب بھاگ جاتے ہیں، ہم خود کے ہی دشمن بن چکے ہیں۔

 سینئر صحافی ابصار عالم نے کمیشن پر تحفظات کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ کیا دو ریٹائرڈ افسران سابق ڈی جی آئی ایس آئی،چیف جسٹس پاکستان یا وزیر اعظم کو طلب کرسکیں گے ؟ چیف جسٹس نے بتایا کہ کمیشن کے بلانے پر کوئی نہ آئے تو کمیشن اسے گرفتار بھی کروا سکتاہے۔ عدالت نے کیس کی مزیدسماعت 22جنوری تک ملتوی کردی ۔

Comments are closed.