شوال کا چاند نظر آنے اور ملک میں عیدالفطر کے معاملے پر وفاقی وزراء فواد چوہدری اور نورالحق قادری آمنے سامنے آ گئے۔
پشاور اور بعض ملحقہ علاقوں میں چاند نظر آنے اور عیدالفطر جمعرات کو منانے کے اعلان کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ آج پاکستان میں چاند نظر آنا ممکن ہی نہیں، جھوٹ بول کر رمضان المبارک کا اختتام کرنا عقلمندی نہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت چاند کی عمر پاکستان میں 13 گھنٹے 42 منٹ ہے لہذا چاند کا آج نظر آنا ممکن ہی نہیں جن حضرات نے عید سعودی عرب کے ساتھ منانی ہے یہ ان کا آپشن ہے لیکن جھوٹ بول کر ماہ مقدس کا اختتام کرنا کہاں کی عقلمندی ہو گی، سیدھا کہیں کہ ہمیں عید افغانستان یا سعودیہ کے مطابق منانی ہے۔
فواد چوہدری کے بیان کے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی روئیت ہلال کمیٹی کے فیصلے سے پہلے عید یا رمضان کا فیصلہ کرنا کسی وزیر یا حکومتی شخصیت کے لیے مناسب نہیں، حکومت کا متعین کردہ ادارہ اور جید علما سمیت متعلقہ اداروں کے نمائندہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی میں موجود ہیں، پہلے سے اہم دینی و شرعی حکم کا فیصلہ دینا دینی شعائر کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔
Comments are closed.