داسو واقعہ تحقیقات میں دھماکہ خیز مواد کی تصدیق ہو گئی ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ داسو واقعہ کی ابتدائی تحقیقات میں دھماکا خیز مواد کے آثار کی تصدیق ہو گئی ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والے داسو کے المناک واقعے میں دہشت گردی کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا، واقعے کی ابتدائی تحقیقات میں دھماکا خیز مواد کے شواہد بھی ملے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان داسو واقعے کی تحقیقات کے حوالے سے ہونے والی تمام پیش رفت کا خود جائزہ لے رہے ہیں، اور پاکستان چینی سفارتخانے کے ساتھ رابطے میں ہے، دونوں ممالک دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

Comments are closed.