اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کا اجلاس چئیرمین سینیٹر فیصل جاوید کی صدارت ہوا۔وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کی بریفنگ دی ۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی وی پارلیمنٹ کی فیڈ استعمال کرنے والے نجی چینلز سے حکومت پیسے لے گی ۔ چینلزپی ٹی وی پارلیمنٹ کی براڈکاسٹ لیکر پیسے لے رہے ہیں لیکن ہمیں نہیں دے رہے، ایسے تمام نجی ٹی وی چینلز جو پی ٹی وی پارلیمنٹ سے ایوان کی تقاریر چلانا چاہتے ہیں وہ ہمیں پیسے ادا کریں گے۔
چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ نجی چینلز کو اجازت ہی نہیں تو وہ کیسے آکر کوریج کریں، فواد چوہدری نے کہا کہ نجی چینلز کو اجازت دینا میرا اختیار نہیں ؟مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ اگر ریاست کا چینل تقاریر بھی نہیں دکھا سکتا تو پھر کیا ہے؟فواد چوہدری نے کہا کہ جو نجی چینل پی ٹی وی پارلیمنٹ استعمال کر رہے ہیں وہ پیسے دیں گے، عرفاق صدیقی نے کہا کہ پی ٹی وی پر اپوزیشن لیڈر کی تقریر بھی دکھائی جائے، فواد چودھری نے کہا کہ شہبازشریف دو گھنٹے کی تقریر کرتے ہیں، ساری دکھانا ممکن نہیں۔
مساجد کے بجلی بلوں میں پی ٹی وی فیس معاف نہیں ہوگی
عرفان صدیقی نے کمیٹی اجلاس میں مساجد کے بجلی بل میں بھی 35 روپے پی ٹی وی فیس لینے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہاکہ یہ رقم معاف کی جائے ۔مصطفی نواز کھوکر نے کہا کہ اگر مسجد میں ٹی وی ہی نہیں ہے تو 35 روپے کس چیز کے لیے جارہے ہیں،، فواد چودھری نے کہا کہ اگر مسجد میں ٹی وی نہیں ہے تو ہجرے میں لازمی ہوگا۔ پا کستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل کے ڈرافٹ پر تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت جاری ہے۔
Comments are closed.