نوازشریف الطاف حسین ضروربنیں مگرانجام بھی یاد رکھیں،فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےوفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان زندہ باد کا نعرہ تو ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے۔ جاوید لطیف کی بات سے ہر پاکسانی کا دل دُکھا ہے۔انہوں نے خبردار کيا کہ جو لوگ الطاف حسين بننا چاہتے ہيں وہ ان کے انجام کو بھی ياد رکھيں۔وہ بھی لندن سے نہيں آرہے، آپ سے بھی نہيں آ پا رہے اور جو يہاں ہيں ان کو شايد ہم لندن جانے نہيں ديں گےنوازشریف اور بانی ایم کیوایم 1985 کے الیکشن کا تحفہ ہیں، الیکشن میں ہارجیت ہوتی ہے،اس کا مطلب یہ نہیں کہ ریاست کے خلاف بات کریں۔

انکا کہنا تھاکہ جاوید لطیف شطرنج کا مہرہ ہے۔ جاوید لطیف سے جو کہلوایا گیا اس پر عوام میں غصہ پایا جاتا ہے۔جاوید لطیف کے بیان پر تحریک انصاف سینٹرل پنجاب نے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ نواز شریف اور بانی ایم کیو ایم سیاسی لوگ نہیں۔ن لیگی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے وزیر سائنس نے کہا کہ نواز، شہباز یا مریم بی بی کو جیلوں میں ڈالنے کا شوق نہیں۔ نواز شریف مریم نوازسزا یافتہ مجرم ہیں، جو انقلابی بن رہے ہیں۔ اپوزیشن سیاسی نابالغوں کے ہاتھوں اپنی سیاست گروی نہ رکھیں۔

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا یہ بھی کہنا تھا کہ مریم نواز کی درخواست ضمانت مسترد کرانے کا نیب کا اقدام قابل تحسین ہے۔ مریم نواز بھی لندن جانا چاہتی ہیں مگر ان کو جانے نہیں دیں گے، سیاسی یتیموں نے لانگ مارچ سمیت دیگر دھمکیاں دیں، سیاسی یتیموں کا پہلا فیز مکمل ناکام ہوا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ آپ پلی بارگین کریں پھر چاہیں لندن یا سوئٹرزلینڈ میں رہیں ہماری جان چھوڑیں، نیب کو وسائل کی کمی کا سامنا ہے، نیب اپنا دائرہ وسیع نہ کرےان کیسز پر دھیان دے جس میں عوامی دلچسپی ہے۔ لانگ مارچ میثاق جمہوریت کی خلاف ورزی ہے، زرداری صاحب نے چاروں صوبوں کی پارٹی کو محنت سے سندھ کی جماعت بنا دیا۔ سندھ کو دو سال میں 1600 ارب روپے دیئے گئے، وزیراعلیٰ سندھ کہتے ہیں وہ وفاق کے ماتحت یا جوابدہ نہیں، عمران خان چاروں صوبوں کی یکجہتی کی علامت ہیں، پیپلزپارٹی اب بھٹو اور بےنظیرکی پارٹی نہیں رہی۔

Comments are closed.