وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فود چوہدری نے سابق سفارت کاروں کے وزیراعظم کو بھجوائے خط پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیوروکریسی کا عوام سے سلوک قطعی طور پرقابل رشک نہیں، یہ عموعی شکایت ہے اورسفارتخانے بھی اس سے مبراء نہیں، رویوں کو بدلنےکی ضرورت ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چند سابق بابوؤں (سفارتکاروں) کے وزیراعظم کو لکھے گئے خط پر حیران ہوں، تحریک انصاف بیرون ملک پاکستانیوں خصوصاً مزدوروں کے ساتھ ہرحال میں کھڑی ہوگی۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عام لوگوں کے ساتھ ہماری بیوروکریسی کا سلوک قطعی طور پر قابل رشک نہیں، یہ عموعی شکایت ہے اور سفارتخانے بھی اس سے مبراء نہیں،رویوں کو بدلنےکی ضرورت ہے۔ کسی بھی شعبے کی طرح سفارتخانوں میں بہت اچھے آفیسرز ہیں، لیکن داستانیں لکھی جا سکتی ہیں جو سابقہ ادوار میں پاکستانیوں کے ساتھ سلوک رواء رکھا جاتا تھا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے مزید لکھا ہے کہ یہ کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے جنہوں نے بیرون ممالک میں عام مزدور کا دکھ محسوس کیا، آج پاکستان کے سفارتخانے اپنے مزدوروں اور عام شہریوں کو جوابدہ ہیں۔
Comments are closed.