الیکٹرانک ووٹنگ مشین رونمائی کر دی گئی، وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ الیکشن کو دھاندلی سے پاک بنانا چاہتے ہیں، پرچی والی پارٹیاں ٹیکنالوجی کے استعمال کی مخالف ہیں۔
الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی تقریب رونمائی ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی، جس میں دکھایا گیا کہ مشین دو حصوں پر مشتمل ہے، ایک ووٹر کا تصدیقی حصہ اور دوسرا ووٹ پولنگ حصہ ہے آئی ڈی کارڈ اور انگلیوں کے نشان سے ووٹ کی تصدیق ہوگی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہا پرچی والی پارٹیاں ٹیکنالوجی کے استعمال کی مخالف ہیں، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو دعوت دیتے ہیں پہلے آکر مشین کو دیکھ تو لیں، تحریک انصاف الیکشن اصلاحات کیلئے 49 ترامیم لائی، اپوزیشن بھی اپنی ترامیم سامنے لے آئے
جہانگیرترین ہم خیال گروپ کے اعلان اور پارٹی میں دھڑے بندی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حکومتی ترجمان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف میں کوئی اختلاف نہیں جہانگیرترین نے واضح کر دیا ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں۔
اس موقع پر مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر خرچہ الیکشن کمیشن کے مینول انتخاب سے کم ہوگا، پانچ گنا بڑی آبادی والا پڑوسی ملک جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا سکتا ہے تو ہم کیوں نہیں؟
Comments are closed.