مولانا فضل الرحمان نے انتخابی کونتائج کو مسترد کرتے ہوئے تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔ ن لیگ کو بھی اپوزیشن میں آنے کی دعوت دیتے ہیں۔
پارٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مرکزی مجلس عاملہ نے انتخابی نتائج کو مسترد کردیا ہے ۔ الیکشن کمیشن کے کردار پر اتحفظات ہیں لیکن جے یو آئی پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ الیکشن کمیشن کا کردارروز اول سے ہی مشکوک رہا ہے ۔ ہمارے ساتھ دھاندلی اسلام دشمن قوتوں کے ایماء پر کی گئی۔ ہم نے افغانستان اور پاکستان کے باہم تعلقات کے لیے کام کیا یہی جرم ہے۔ انہوں نے کہاکہ جے یو آئی ملکی معاملات پر سمجھوتے کا شکار نہیں ہوگی۔ ہم اپنے عظیم تر مقاصد کے لیے تحریک چلائیں گے۔
طالبات کی منظوری کے لیے ملک میں احتجاجی تحریک چلائیں گے
Comments are closed.