راولپنڈی اسلام سمیت دیگر اہم شہروں میں دہشت گردی کا خدشہ، سیکیورٹی مزید سخت
اسلام آباد راولپنڈی اٹک، میانوالی، ڈی جی خان، کے پی کے اور بلوچستان کے حوالے سے اسپیشل اینڈ اسپیسیفک انفارمیشن رپورٹ
کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور ان سے وابستہ شرپسند عناصر کی جانب سے جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام سمیت دیگر اہم شہروں میں دہشت گردی کا خدشہ ہے جس پر شہر کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔ذرائع کے مطابق چار مختلف گروپوں کے 17 سے زائد دہشت گردوں کو ملک کے اہم شہروں میں دہشت گردی کا ٹاسک سونپے جانے کی خفیہ اطلاعات سامنے آئی ہیں جس پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت دے دی گئی۔
آر پی او راولپنڈی ایڈیشنل آئی جی سید خرم علی کی جانب سے سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی سمیت ڈویژن بھر کے ضلعی پولیس سربراہوں کو “اسلام آباد راولپنڈی اٹک، میانوالی، ڈی جی خان، کے پی کے اور بلوچستان کے حوالے سے اسپیشل اینڈ اسپیسیفک انفارمیشن رپورٹ” کے عنوان سے مراسلہ ارسال کیا گیا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ کابل میں تحریک طالبان پاکستان کی ٹاپ لیڈر شپ کا اجلاس ہوا ہے ۔جس میں انھوں نے جنوری میں پاکستان کے اندر دہشت گرد کارروائیوں کا منصوبہ بنایا۔ جس میں راولپنڈی اسلام آباد، کے پی کے میں نئے ضم ہونے والے اضلاع ڈی آئی خان،ٹانک، کوئٹہ، چمن، پیشن اور اور دیگر ایریاز ہوسکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے تحریک طالبان پاکستان نے تحریک طالبان افغانستان سے فنڈزبھی لیے ہیں اور 15 کے قریب خودکش بمبار ان علاقوں میں دہشت گردی اور خودکش حملوں کے لیے انہیں میسر ہیں۔
Comments are closed.