اتحادی حکومت کی جانب سے وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان

وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، جو کہ 12 ہزار 994 ارب روپ کے مجموعی اخراجات پر مشتمل ہوگا

معاشی شرح نمو سمیت دیگر اہم اہداف مقرر کرنے کے لیے سالانہ پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس 4 جون کو بلائے جانے کا امکان ہے جس کے بعد قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس طلب کیا جائے گا جس میں سالانہ ترقیاتی منصوبے اور پی ایس ڈی پی کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے مالی سال 23-2022ء کے وفاقی بجٹ کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں اور بجٹ سازی کی تجاویز کو فائنل کیا جارہا ہے۔ آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف طے کرنے کے لیے اے پی سی  کا اجلاس چار جون کو بلانے کی تجویز ہے جس میں معاشی شرح نمو سمیت اہم معاشی اہداف کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اگلے سال وفاقی ترقیاتی بجٹ 700 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز بھی دی جائے گی۔اجلاس میں اگلے مالی سال کے لیے جی ڈی پی گروتھ کے ہدف کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

Comments are closed.