اقوام متحدہ کا جعلی پاسپورٹ رکھنے والا غیر ملکی گرفتار

رپورٹ: ابن الحکیم

ترک سفارتخانے کی اطلاع پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے اقوام متحدہ کا جعلی پاسپورٹ رکھنے والا غیر ملکی اسلام آباد سے گرفتار کر لیا۔ ملزم جعلی پاسپورٹ پرترکی کا ویزہ حاصل کرنے کے لیے ترک سفارتخانے گیا تھا۔

نائیجرین شہری نے ترک سفارتخانے میں اقوام متحدہ کا جعلی پاسپورٹ اور آئی ڈی جمع کرائی۔ گرفتا رملزم کی نشاندہی پر ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ ونگ نے ایف ایٹ میں واقع گیسٹ ہاوس پر چھاپہ مار کر چھ یو این او پاسپورٹ اور سات آئی ڈیز بر آمد کرلیں۔ملزم کے ساتھ کام کرنےوالے پاکستانی ایجنٹ افضل چوہدری کو بھی گرفتارکرلیا گیاہے ۔

ایف آئی اے نے ملزمان کے موبائل فونز فرانزک کے لیے لیبارٹری بھجوا دئیے ہیں جبکہ ملزمان کی جائیدادوں اور بینک اکاونٹس کی تفصیلات بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔

Comments are closed.