فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تاجروں کو ایف بی آر کے سخت قوانین سے بچا لیا : گوہر اعجاز

سابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کاروباری برادری کو ایف بی آر کے کالے قوانین سے محفوظ بنا دیا ہے۔

ٹیکس گزاروں کیلئے بڑی کامیابی
ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری بیان میں گوہر اعجاز نے کہا کہ آج ٹیکس گزاروں کو ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نہ صرف تاجروں کی آواز سنی بلکہ ان کی عزت کو بھی محفوظ بنایا۔

فنانس ایکٹ میں اہم ترمیم
انہوں نے بتایا کہ ایف بی آر نے کاروباری برادری کے مطالبے پر فنانس ایکٹ میں ترمیم کی ہے، جس کے تحت سیکشن 37 اے میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اب کسی تاجر کو بزور طاقت گرفتار نہیں کیا جا سکے گا، جب تک کاروباری برادری سے مشاورت نہ ہو۔

18 چیمبرز نے آواز بلند کی
گوہر اعجاز نے کہا کہ ملک بھر کے 18 چیمبرز آف کامرس نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے سامنے کاروباری برادری کے تحفظ کا مطالبہ رکھا تھا، جس پر سنجیدگی سے غور کیا گیا۔

سیف گارڈز اور نئی کمیٹی کی شمولیت
سابق وفاقی وزیر کے مطابق، ایف پی سی سی آئی، چیمبرز آف کامرس اور دیگر سٹیک ہولڈرز اب ایف بی آر کی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ کسی بھی کاروباری شخصیت کے خلاف انکوائری یا انوسٹیگیشن سے قبل کمیٹی کی منظوری لازمی ہو گی۔

Comments are closed.