اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیڑول کی فی لیٹر قیمت 9 روپے کمی کے بعد 253 روپے ہوجائے گی۔
وزیرخزانہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ آج رات 12 بجے کے بعد 16 جولائی سے 31 جولائی تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل ہونا ہے اور اس حوالے سے بین الاقوامی مارکیٹ میں پچھلے 15 دنوں میں جو سرگرمیاں ہوئی ہیں اس کے تحت ایک ایٹم میں کچھ کمی ہوئی ہے لیکن دوسرے ایٹم میں اضافہ ہوا ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کے روپیہ میں بہتری آنے سے قیمتوں میں بھی بہتری آئی ہے، چونکہ ہم نے یکم جولائی کو آئی ایم ایف سے طے شدہ پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کا ایک حصہ پاس کیا تھا اور آج رات سے قیمتوں کا جونفاذ ہوگا اس میں پیٹرولیم لیوی میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔ حکومت کا فیصلہ ہے اور وزیراعظم شہباز شریف چاہتے ہیں کہ جتنا ہم ریلیف دے سکتے ہیں دیں اور آئی ایم ایف کے حوالے سے پیٹرولیم لیوی میں کوئی تبدیلی نہیں کر رہے ہیں۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں آج رات سے 7 روپے فی لیٹر کمی کی جارہی ہے اور اس کی موجودہ قیمت 260 روپے 50 روپے فی لیٹر سے 7 روپے کی کمی کے ساتھ 253 روپے 50 پیسے کیا جا رہا ہے۔پیٹرول اس وقت 262 روپے فی لیٹر ہے، جو پچھلے 15 دن آج رات تک تعین ہوا تھا، اس میں 9 روپے فی لیٹر کمی کرکے اس کو 253 روپے فی لیٹر کیا جا رہا ہے۔
Petroleum Products Prices:
July 16 to July 31, 2023:REDUCTIONS:
MS Petrol—with Rs 9 per litre reduction, new price Rs 253 per litre.
High Speed Diesel —with Rs 7 per litre reduction, new price Rs 253.50 per litre.
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) July 15, 2023
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آج رات 12 بجے کے بعد پیٹرول کی قیمت 9 روپے کی کمی کے ساتھ 253 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 7 روپے کی کمی کے ساتھ 253 روپے 50 پیسے ہوگی۔
اس سے پہلے یکم جولائی کو وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ردوبدل نہیں کیا تھا تاہم ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے سات روپے کا اضافہ کیا تھا۔
Comments are closed.