پوليس کے مطابق شہری جاويد پر اسلام پورہ تھانہ کہ حدود ميں بغير ماسک کے گھومنے پر کرونا ايکٹ کے تحت مقدمہ درج کيا گيا ہے۔ فیس ماسک کی پابندی نہ کرنے پر یہ پہلا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں پنجاب وبائی امراض کنٹرول آرڈیننس 2020 کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
سی سی پی او کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کارروائی کی جائیگی۔پولیس کے مطابق ماسک نہ پہننے والوں کو پکڑ کر تھانے میں بند کر دیا جائے گا۔ ماسک نہ پہننے پر مقدمہ درج کیا جائے گا اور 6 ماہ کی قید بھی ہوسکتی ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں کرونا مریضوں کی تعداد میں 5 روز کے دوران تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے
Comments are closed.