ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی برائے اطلاعات ، وزیر اعلیٰ پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے ۔صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا قلمدان تبدیل کر کے انہیں کالونیز کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے ، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔پنجاب حکومت نے دوسری مرتبہ فیاض الحسن چوہان سے وزارت اطلاعات کا عہدہ واپس لیاہے ۔
وزیر امداد باہمی مہر محمد اسلم اور وزیر جیل خانہ جات زوارحسین وڑائچ سے بھی وزارتیں واپس لے کر انہیں کابینہ سے فارغ کر دیا گیاہے ۔ واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں فردوس عاشق اعوان سے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا عہدہ واپس لے کر لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ کو دے دیا گیا تھا۔
فردوس عاشق اعوان پر اختیارات سے تجاوز اور اقرباء پروی کے الزامات عائد کیے گئے تھے تاہم اس کے بعد اس حوالے سے کوئی باضابطہ تحقیقات نہیں ہوئیں۔
Comments are closed.