خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے صدہ کے قریب تخریب کاروں کی مسافر کوچ پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) کرم نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی تھی، حملہ آوروں کی گرفتاری کےلیے ضلعے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔
انہوں نے حملے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ فائرنگ سے خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق جب کہ 3 زخمی شہری زخمی ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہےاطلاعات کے مطابق مسافر بس کرم سے صوبائی دارالحکومت پشاور جا رہی تھی کہ اسے حملے کا نشانہ بنایا گیا
Comments are closed.