انسداد کوروناویکسین کی خریداری۔۔5 لاکھ خوراکیں آج پاکستان پہنچیں گی

انسداد کورونا ویکسین کی دستیابی کے حوالے سے بڑی پیشرفت ہوئی ہے،حکومت پاکستان نے کورونا وباء سے بچاؤ کے لئے ویکسین کی پہلی خریداری کرلی ہے، چینی کمپنی سے خریدی گئی ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں آج پاکستان پہنچیں گی۔

وزارت صحت کے مطابق چینی کمپنی سائینو فارم  کے ساتھ طے معاہدے کے تحت پاکستان کو انسداد کورونا ویکسین مرحلہ وار فراہم کی جائے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان اور چینی کمپنی کین سائینو کے درمیان بھی ویکسین خریداری کیلئے بات چیت جاری ہے۔

حکومت نے 15 کروڑ ڈالر کی رقم کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے مختص کر رکھی ہے۔ ویکسین کے ہنگامی استعمال کا اجازت نامہ قومی ادارہ صحت کے پاس ہے۔پاکستان میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز، بزرگ شہریوں کے لئے دستیاب ویکسین دوست ملک چین نے بطور تحفہ دی تھی،

Comments are closed.