سپین میں نئے وائرس اومیکرون کا پہلا کیس سامنے آگیا

میڈرڈ کی صوبائی حکومت کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کا پہلا کیس میڈرڈ میں سامنے آیاہے۔ وائرس کی تشخیص 51 سالہ شہری میں ہوئی ہے جو کہ جنوبی افریقہ سے 28 نومبر کو براستہ ایمسٹرڈیم میڈرڈ پہنچاتھا۔ محکمہ صحت کے مطابق مریض میں وائرس کی ہلکی علامات موجود ہیں اور اس کو قرنطینہ کردیاگیاہے۔

یورپ کے متعدد ممالک جرمنی، آسٹریا، بیلجیم، جمہوریہ چیک، ڈنمارک،اٹلی، نیدر لینڈ، پرتگال میں اومیکرون وائرس کے کیسز سامنے آچکے ہیں۔ یورپ کے علاوہ آسٹریلیا، بوٹسوانا، کینڈا، ہانگ کانگ، اسرائیل، اور برطانیہ میں وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

کاتلان وزیر صحت نے بارسلونا ائیر پورٹ دو کیسز سامنے آنے کی تصدیق کی ہے۔ مسافرجنوبی افریقہ سے براستہ جرمنی بارسلونا ائیرپورٹ پر پہنچے تھے

اومی کرون ویریئنٹ کا کلینیکل نام B.1.1.529 ہے اور اس کے بھی کم از کم تیس ویرئنٹس سامنے آ چکے ہیں۔ اس کی پہلی مرتبہ تیئس نومبر کو جنوبی افریقہ میں تشخیص ہوئی تھی۔ یہ تشخیص خون کے نمونوں کے کلینیکل ٹیسٹ کے دوران سامنے آئی تھی، جو چودہ اور سولہ نومبر کو لیے گئے تھے۔ چھبیس نومبر کو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے سارس کووڈ ٹُو کے لیے قائم مشاورتی گروپ نے اس ویریئنٹ کو باعثِ تشویش قرار دے دیا تھا۔ابھی تک اس کا تعین نہیں ہو سکا کہ ڈیلٹا ویریئنٹ اور اومی کرون میں سے کون سا زیادہ خطرناک ہے۔

Comments are closed.