حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات کا پہلا دور، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق

نےعوام کے مسائل کا حل تلاش کرنا ہے، ملک کے مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کیا جا سکتا ہے، ملک کی معاشی ترقی کا دارومدار سیاسی استحکام سے جڑا ہوا ہے، موجودہ صورتحال سیاسی ہم آہنگی کو فروغ دینے کا تقاضا کرتی ہے۔
ق
مذاکرتی کمیٹی کے اجلاس کے دوران حکومتی رکن اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت جب بھی مذاکرات کی بات کرتی ہے تودوسری طرف سے ٹویٹ آجاتا ہے۔

جس پر اسد قیصر نے جواب دیا کہ ہم اس بات پر متفق ہیں، ہم نے اپنی کور کمیٹی میں اس مسئلے پر تفصیلی بات کی ہے، ہم اس عمل کی مذمت بھی کرتے ہیں۔بعدازاں دونوں جانب سے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مذاکرتی کمیٹی کا آئندہ اجلاس دو جنوری کو ہوگا، آئندہ اجلاس میں اپوزیشن سے چارٹر آف ڈیمانڈ طلب کیا گیا ہے۔

Comments are closed.