سزائے موت کے لیے پہلی مرتبہ نائٹروجن گیس کا استعمال

امریکی ریاست الاباما میں سزائے موت کے ایک قیدی کی نائٹروجن گیس کے ذریعہ دم گھونٹ کر موت کی سزا پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ امریکی سپریم کورٹ نے اس متنازع اور غیر تجربہ شدہ طریقہ کار پر روک لگانے سے انکار کر دیا ہے۔
امریکہ کی جنوبی ریاست الابامہ میں جمعرات کے روز نائٹروجن گیس کا استعمال کرتے ہوئے پہلی مرتبہ ایک قیدی کی موت کی سزا پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ اقوام متحدہ نے اس طریقہ کار کے استعمال کو "اذیت” سے تعبیر کیا ہے۔
اٹھاون سالہ کینتھ یوجین اسمتھ کو قتل کے ایک کیس میں قصور وار قرار دیے جانے کے بعد سن 1989 میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔
سن 2022 میں اسے مہلک انجکشن دے کر موت کی سزا پر عمل درآمد کی کوشش کی گئی لیکن یہ ناکام ثابت ہوئی۔ اس کے وکلاء کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ سے نہ صرف موت کی سزا دیتے وقت بلکہ بعد میں بھی اسے شدید جسمانی اور نفسیاتی تکلیف سے دوچار ہونا پڑا۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.