ٹانک میں سیلابی ریلے، درجنوں دیہات کا زمینی رابطہ منقطع، مکانات منہدم، ایک جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلابی ریلوں نے درجنوں دیہات کا زمینی رابطہ منقطع کر دیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق اب تک درجنوں مکانات منہدم ہو چکے ہیں جبکہ ایک خاتون جاں بحق اور کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پل اور سڑکیں بہہ گئیں

سیلابی ریلے نے جنڈولہ کا پل بہا دیا جس کے نتیجے میں قریبی علاقوں کا رابطہ منقطع ہو گیا۔ کوٹ اللہ داد، برہ خیل اور کڑی عاشقی کی رابطہ سڑکیں بھی پانی کے تیز ریلے میں بہہ گئیں، جس سے آمدورفت مزید متاثر ہوئی۔

امدادی سرگرمیاں جاری

ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اور مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ تاہم متاثرہ علاقوں میں زمینی رابطہ نہ ہونے کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ خواتین، بچے اور مریض سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں کیونکہ انہیں بروقت طبی امداد اور نقل و حمل کی سہولت دستیاب نہیں۔

گھروں میں پانی داخل

سیلابی ریلوں کے باعث کئی گھروں میں پانی داخل ہو گیا ہے جس سے لوگ کھلے آسمان تلے پناہ لینے پر مجبور ہیں۔ مقامی آبادی نے حکومت سے فوری ریلیف اور انفراسٹرکچر کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments are closed.