پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں، برطانیہ کا امداد کا اعلان

پاکستان میں مون سون بارشوں سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے۔ پاکستان میں بارشوں سے 7 لاکھ سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا۔ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا اقوام متحدہ بھی جائزہ لے رہا ہے، برطانوی ہائی کمیشن

اسلام آباد : پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر برطانیہ نے امداد کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی ہائی کمیشن نے اپنے بیان میں کہا کہ برطانیہ سیلاب متاثرین کیلئے پاکستان کو 40 کروڑ 50 لاکھ روپے فراہم کرے گا۔ پاکستان میں سیلاب سے ابتک 90 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مون سون بارشوں سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے۔ پاکستان میں بارشوں سے 7 لاکھ سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا۔ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا اقوام متحدہ بھی جائزہ لے رہا ہے۔ برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا تھا کہ پاکستاں میں سیلاب، امدادی فنڈ کیلئے اقوام متحدہ کی جانب سے منگل کو اپیل جاری ہونے کی توقع ہے۔

برطانوی وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی لارڈ طارق احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب نے مقامی کمیونٹیز کو تباہ کر دیا ہے۔ برطانیہ فوری بعد میں مدد کے لیے 1.5 ملین پاؤنڈ تک فراہم کر رہا ہے۔ ہم اس تباہی کا مشاہدہ کر رہے ہیں جو موسمیاتی تبدیلی کا سبب بن سکتی ہے۔ یہ کس طرح سب سے زیادہ کمزور لوگوں کو متاثر کرتی ہے، لارڈ طارق احمد کا کہنا تھا کہ میرے خیالات اور دعائیں تمام متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، میں امدادی سرگرمیوں میں شامل ہر فرد کو خراج تحسین پیش کرنا چاہوں گا، ہم پاکستانی حکام کے ساتھ بھی براہ راست کام کر رہے ہیں، ضرورت کی اس گھڑی میں برطانیہ پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے، لارڈ طارق احمد کا کہنا تھا کہ برطانیہ عالمی بینک، اقوام متحدہ ، بین الاقوامی تنظیموں کے ذریعے بھی پاکستان کو مدد فراہم کرتا ہے۔

Comments are closed.