ہمارا مقابلہ 30 سال سے ملک کا خون چوسنے والی جماعتوں سے ہے، عمران خان

کراچی اورحیدر آباد کے عوام بلدیاتی انتخابات میں بھرپور شرکت کریں،ووٹرزنے اپنے ووٹ سے ثابت کرنا ہے کہ نئے پاکستان کا وقت آرہا ہے:ویڈیو پیغام

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کل کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن ہورہے ہیں۔ووٹرزنےکراچی اور حیدرآباد ڈویژن کےبلدیاتی الیکشن میں بھرپور شرکت کرنی ہے۔اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا مقابلہ 30سال سے ملک کا خون چوسنے والی سیاسی جماعتوں سے ہے۔ووٹرز نے اپنے ووٹ سے ثابت کرنا ہے کہ نئے پاکستان کا وقت آرہا ہے۔پاکستان کو عروج پر لے جانے والی ایک مختلف سیاست ہوگی۔

Comments are closed.