راولپنڈی : فورسز نے بلوچستان کے علاقے بلیدہ کی انجیرکان پہاڑیوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن ملک دشمن عناصر کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کیا گیا
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز کیساتھ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے، مارے جانیوالے دہشت گرد کیچ میں ہونے والی حالیہ تخریب کاری میں ملوث تھے، آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کر لی گئیں۔
6 Terrorists killed by Security Forces in heavy exchange of fire during an IBO on terrorist hideout in Buleda, Balochistan. These terrorists were involved in recent terrorist activities in Kech. Cache of arms & ammunition recovered from terrorist hideout .
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 16, 2022
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فورسز نے عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردوں کےخاتمے کیلئے آپریشن جاری رہیں گے، دہشت گردوں کو بلوچستان میں امن اور ترقی کا عمل سبوتاژ کرنے نہیں دیں گے
Comments are closed.