پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 25 ارب 10 کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 16 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتہ میں مرکزی بینک کے پاس 18 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر موجود تھے جبکہ ملک کے دیگر بینکوں کے پاس 7ارب 7 کروڑ 73 لاکھ ڈالر زرمبادلہ ذخائر تھے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ان اعداد و شمار کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی بار زر مبادلہ کے ذخائر کی سطح 25 ارب 10 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
Comments are closed.