پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 19 فیصد اضافہ ہوا ہے، جنوری 2021 میں بیرون ملک سے دو ارب 27 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر بھجوائی گئیں۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک بیان کے ذریعے بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کا ترسیلات زر بھجوانے پر شکریہ ادا کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال جنوری میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 19 فیصد اضافہ ہوا،جنوری میں بیرون ملک ترسیل 2.27ارب ڈالررہی زرمبالہ کےذخائر ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح پرہیں۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کہا کہ شرح نمو میں مسلسل اضافہ صنعتی شعبے کیلئے بھی خوشخبری ہے ،شعبہ مسلسل ترقی کی طرف گامزن ہے ، دسمبر2020 میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ یونٹ میں 1104 فیصد کے ساتھ دوگنا اضافہ ہوا ، جولائی 2020 سے دسمبر2020 تک مجموعی شرح نمو8 فیصد رہی۔
Comments are closed.