اسلام آباد : معاشی میدان سے پاکستان کے لئے ایک اور اچھی خبرسامنے آئی ہے۔ فرانس نے پاکستان کے دس کروڑ ستر لاکھ ڈالر کی قرض ادائیگیاں 6 سال کے لئے موخر کر دی ہیں
پاکستان اور فرانس کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ وزارت اقتصادی امور ڈویژن نے پاکستان اور فرانس درمیان قرض ادائیگیاں موخود ہونے سے متعلق اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق فرانس پاکستان کے ذمہ قرض موخر کرنے پر رضا مند ہو گیا ہے۔ فرانس نے پاکستان کے دس کروڑ ستر لاکھ ڈالر کی قرض ادائیگیاں موخر کی ہیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فرانس نے پاکستان کے ذمہ قرض ادائیگیاں 6 سال میں ادا کرے گا جبکہ اس میں سے ایک سال کی توسیع کی گئی ہے۔
Comments are closed.