سپین کے شہر بارسلونا میں فلسطین پر اسرائیلی جارحیت اور ناجائز قبضے کے خلاف یورپی یونین ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا، احتجاجی مظاہرے کی کال پاکستانی اور فلسطینی تنظیمات کی جانب سے دی گئی تھی۔مظاہرے میں پاکستانی اور فلسطینی کمیونٹی کے علاوہ دیگر ممالک کے شہریوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ نہ ختم ہونے والے ظلم و ستم کا سلسلہ بند کرنے کے لئے عالمی برادری کردار ادا کرے
مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل مخالف نعرے درج تھے۔ مظاہرین کے فلک شگاف نعروں میں ایک ہی مطالبہ کیاجارہاتھا فلسطین کو آزاد کرو۔مظاہرین نے حالیہ حملوں میں قیمتی جانوں نے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔مظاہرین کا مطالبہ تھاکہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لے۔
حماس اور اسرائیل کے مابین حالیہ جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک سپین میں تیسرا احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیمات ،سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں کا یہی موقف تھا کہ جنگ بندی کے ساتھ شہریوں کو خوراک اور ادویات کی بحالی ممکن بنائی جائے۔
Comments are closed.