اسلام آباد : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایم ای ایف پی پر بات چیت جاری ہے۔ یکم جولائی سے پٹرول پر5 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوسکتا ہے، یکم جولائی سے پٹرول پر10 روپے لیوی عائد ہو سکتی ہے۔
یکم جولائی سے بجلی مزید مہنگی ہوسکتی ہے ۔ یکم جولائی سے توانائی کے نقصانات کم کرنے کا سخت ہدف ہے ۔ یکم جولائی سے سرکاری اداروں میں نقصانات کم کرنے کا سخت ہدف ہے ۔ یکم جولائی سے ٹیکس مراعات اور چھوٹ مزید کم کرنے پر زور دیا جائے گا ، ماہر معاشیات ڈاکٹر خاقان نجیب نے این ڈی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو معاشی نظم و ضبط قائم کرنا ہوگا، ایم ای ایف پی یہ ایک جامع دستاویز ہے۔ دو آر ایل این جی پاور پلانٹ کی نجکاری دسمبر تک ہوسکتی ہے۔ ڈاکٹرخاقان کا کہنا ہے کہ ایم ای ایف پی میں اسٹیل ملز کا مستقبل واضح کرنا ہوگا۔ توانائی کے نقصانات کم کرنا ہوں گے۔ ایم ای ایف پی میں9 ٹیبل ہوں گے۔ ایک ٹیبل پاکستان کی بیلنس آف پے منٹ پر ہوگا۔ ڈاکٹر خاقان نجیب کا کہنا تھا کہ ایک ٹیبل پاکستان کے بجٹری اعداد و شمار سے متعلق ہوگا،پاکستان کے قرضوں کے بارے میں ایک ٹیبل ہوگا۔ پاکستان کی معاشی اور قرضوں کی ضرورت ظاہر کی جائے گی،
Comments are closed.