اٹلی میں قتل ہونے والی پاکستانی شہری ثمن عباس کا قاتل بارسلونا سے گرفتار

سپین کی نیشنل پولیس نے اطالوی پولیس کے ساتھ مل کر بارسلونا کے علاقے سیوتات بیعیا سے اٹلی میں قتل میں مطلوب پاکستانی نژاد نوجوان کو گرفتار کرلیاہے۔ گرفتار ملزم پراغوا قتل کرنے اور لاش کو چھپانے کا الزام ہے۔

 نعمان اپنی شناخت کو چھپاکر بارسلونا میں مقیم تھا۔ ثمن کا قتل اپریل 2021 میں ہوا تھا۔ ثمن کو پاکستان میں مقیم، والدین کی پسند کے لڑکے سے شادی سے انکار پر قتل کیا گیا تھا۔ ثمن نے اس شادی سے بچنے کیلئے گھر سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ جس میں ناکامی کے بعد اس کو قتل کردیاگیا۔

  اطالوی پولیس کے مطابق نعمان نےلڑکی کو جبری گھر میں قید رکھا، قتل کرکے ا لاش چھپا دی۔ پولیس کے مطابق ثمن کے والدین کی مرضی سے ہونے والے اس قتل میں نعمان اس کا ایک اور کزن اور چچا شامل تھے۔ جنہوں نے لاش ٹھکانے لگانے کیلئے اپنے گھر کے صحن میں ایک گڑھا کھود رکھا تھا۔ جس میں بعدازاں لاش کو دبا دیا گیا۔ نعمان کو عمر قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس سے قبل ثمن کے کزن اکرام اعجاز اور چچا دانش حسنین کو اطالوی پولیس گرفتار کر چکی ہے ۔ اطالوی پولیس نے ثمن کے والدین کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہوئے ہیں۔ جو کہ فرار ہو کر پاکستان جا چکے ہیں۔

Comments are closed.