اولمپیئن منظور حسین جونیئر کی نماز جنازہ لاہور میں ادا
شاندار انسان تھے، ہاکی کے میدان میں نمایاں کامیابیاں سمیٹیں اور ملک کا نام روشن کیا، اپنی زندگی میں بہت سے لوگوں کو ہاکی کھیلنا سکھایا۔آصف باجوہ
لاہور: پاکستان کے ہاکی پلیئراولمپیئن منظور حسین جونیئر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں ساتھی کھلاڑیوں، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداروں، عزیز و اقارب اور اہل محلہ کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔
عالمی شہرت یافتہ اولمپیئن منظور حسین جونیئر کا صبح حرکت قلب بند ہو جانے سے نجی اسپتال میں انتقال ہو گیا تھا۔ اسپتال میں منظور حسین جونیئر کو دو اسٹنٹ ڈالے گئے تھے لیکن وہ جانبر نہیں ہو سکے تھے۔
نماز جنازہ کے بعد غیر رسمی بات چیت میں پی ایچ ایف کے سیکریٹری آصف باجوہ اور اولمپیئن خالد حمید نے کہا کہ وہ شاندار انسان تھے، ہاکی کے میدان میں نمایاں کامیابیاں سمیٹیں اور ملک کا نام روشن کیا، اپنی زندگی میں بہت سے لوگوں کو ہاکی کھیلنا سکھایا۔
اولمپیئن منظور حسین جونیئر نے 1984 کے لاس اینجلس اولمپکس میں گول میڈل حاصل کیا، 1978 اور 1982 کے ہاکی ورلڈ کپ جیتنے والی قومی ہاکی ٹیم کا حصہ رہے، 1982 کے ورلڈ کپ فائنل میں انہوں نے6 جرمن ڈیفنڈرز کو ڈاج کر کے گول اسکور کیا جسے ان کی شاندار کارکردگی بھی قرار دیا گیا۔ ہاکی کے مداح انہیں 1982 ورلڈ کپ کے فائنل کا ہیرو بھی قرار دیتے ہیں۔
ہاکی کی دنیا کے لیجنڈ، اولمپیئن منظور حسین جو نیئر کے انتقال پر گہرا دکھ اور افسوس ہوا. اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کریں اور سوگواران کو صبرِ جمیل عطا کریں. گولڈ میڈلسٹ منظور حسین جونیئر قوم کا سرمایہ تھے، پاکستان ہاکی کیلئے انکی خدمات نا قابلِ فراموش رہیں گی.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 29, 2022
وزیراعظم میاں شہباز شریف نے دینائے ہاکی کے لیجنڈ اولمپیئن منظور حسین جونیئر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کریں اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے، آمین۔
منظور جونیئر کی وفات پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی اظہار تعزیت کیا ہے۔
General Qamar Javed Bajwa, COAS is deeply grieved on the sad demise of hockey legend and a personal friend Olympian Manzoor Hussain, Junior. “May Allah bless his soul & give strength to the bereaved family to bear this irreparable loss, Ameen.” COAS.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 29, 2022
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹرو وسیم اکرم نے بھی منظور جونیئر کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
Comments are closed.