معاشی میدان سے ایک اچھی خبر،جی 20 ممالک سے مئی تا دسمبر 2020 کے لیے قرض ریلیف کے معاملے پر پاکستان بڑا ریلیف لینے میں کامیاب ہوگیا ہے حکومت نے 16 ممالک کے ساتھ 36 معاہدے کرلئے ہیں معاہدوں سے مجموعی طور پر 80 کروڑ ڈالر کا قرض ریلیف ملے گیا۔
پاکستان نےجی 20 ممالک سے مئی تا دسمبر 2020 کے لیے قرض ریلیف کے لیے 16 ممالک کے ساتھ 36 معاہدے مکمل کر لیے جس کے بعد پاکستان نے 80 کروڑ ڈالر کا قرض ریلیف حاصل کر لیاہےپاکستان نےچین سے 34 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز، امریکہ سے 12 کروڑ 83 لاکھ ڈالر کا قرض ریلیف حاصل کرلیا گیا
فرانس سے 17 کروڑ، جرمنی 8 کروڑ 61 لاکھ ڈالر ،سویڈن سے ایک کروڑ 44 لاکھ
اور کینیڈا سے 80 لاکھ ڈالر کا ریلیف حاصل کرلیاہے۔ اس کے علاوہ ایک ارب ڈالر ریلیف کے لیے 5 ممالک سے مذاکرات جاری ہیں۔جن میں روس، جاپان، برطانیہ، یو اے ای، سعودی عرب سے معاہدے کیے جائیں گے
ان 5 ممالک کے ساتھ 31 دسمبر 2020 تک مذاکرات مکمل ہو جائیں گے۔پاکستان نے امریکہ کے ساتھ 9، چین کے ساتھ 8 معاہدے مکمل کر لیے۔بیلجیئم، کینیڈا، اسپین، نیدر لینڈز، جرمنی کے ساتھ دو,دو معاہدے مکمل کر لیے گئے ہیں۔آسٹریلیا، فن لینڈ، فرانس، اٹلی، جنوبی کوریا کے ساتھ ایک ایک معاہدہ کویت، ناروے، سوئٹزرلینڈ، سویڈن کے ساتھ بھی ایک ایک معاہدہ مکمل کرلیاہے۔پاکستان کو دوسرے مرحلے میں 80 تا 90 کروڑ ڈالر قرض ریلیف کی توقع ہےدوسرے مرحلے میں جنوری تاجون 2021 کے لیے قرض ریلیف ملنے کا امکان ہے
Comments are closed.