گھریلو صارفین کے لیےگیس 200فیصد تک مہنگی کردی گئی

 نگران حکومت نے گھریلو گیس صارفین کے ٹیرف میں دو سو فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی ۔ گیس کمپنیوں کے 879 ارب روپے کے نقصانات کو گھریلو صارفین سے پورا کیا جائے گا۔نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔

حکومت کاکہناہے کہ گیس ٹیرف میں اضافے سے گیس کمپنیوں کے 879 ارب روپے کے نقصانات کو کم کیا جائے گا ۔صرف ایک مکعب  میٹرگیس ماہانہ استعمال کرنے والے صارفین کو پروٹیکٹیڈ صارفین میں شامل کیاگیا ہے تاہم  ان کے لیے بھی فکس چارجز 10 سے بڑھا کر 400 روپے کر د ئیے گئے ہیں۔

ماہانہ 25 مکعب میٹر گیس استعمال کرنے والے صارفین کےلیے قیمت 200 روپے سے بڑھا کر 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ، 60 مکعب میٹر استعمال پر گیس کی قیمت 300 سے 600روپے جبکہ ماہانہ 100 مکعب میٹر گیس استعمال پر قیمت 400 سے بڑھا کر 1000روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے ۔ماہانہ 150 مکعب میٹر استعمال پر گیس ٹیرف 600 سے بڑھا کر 1200 روپے ، 200 مکعب میٹر پر قیمت 800 سے بڑھا کر 1600 روپے ، 300 مکعب میٹر استعمال پر گیس کی قیمت 1100 سے بڑھا کر 3000 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کر دی گئی ہے ۔ ماہانہ 400 مکعب میٹر سے زائد استعمال پر گیس کی قیمت 3100 سے بڑھا کر 4000 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کی گئی ہے تاہم تندوروں کےلیے گیس کی قیمت 600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو برقرار رکھی گئی ہے ۔

Comments are closed.