جنرل باجوہ صاحب! کلمے کی قسم مجھ پر تشدد کیا گیا، اعظم سواتی
سیاست نہیں میری عزت پر ہاتھ ڈالا گیا ہے،خود پر تشدد کے معاملے کو عالمی سطح پر لے جائوں گا، اعظم سواتی کی پریس کانفرنس
اسلام آباد : سینیٹراعظم سواتی نے کہا ہے کہ وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ سرٹیفائیڈ کریمنل ہیں۔وہ جھوٹ بولتے ہیں۔سیاست نہیں میری عزت پر ہاتھ ڈالا گیا ہے۔خود پر تشدد کے معاملے کو عالمی سطح پر لے جائوں گا۔جنرل باجوہ صاحب! کلمے کی قسم مجھ پر تشدد کیا گیا، سارے راستے مجھے مارا گیا، میری چیخوں پر ویڈیوز بنائی گئیں، میں فریادی کی حیثیت سے ساری ایجنسیوں کو کہتا ہوں انصاف فراہم کیا جائے۔
اعظم سواتی نے خیبرپختونخوا ہائوس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ جو آج بویا جا رہا ہے وہی کاٹا جائے گا۔رانا ثناء اللہ سرٹیفائڈ مجرم ہیں جو مکافات عمل سے نہیں بچ پائینگے۔گرفتاری کے بعد گاڑی میں تشدد کیا پھر نامعلوم مقام پر کپڑے اتار کر بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔
اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ کہا کہ ایک سینیٹر کی عزت محفوظ نہیں۔یہ سیاست نہیں عزت پر ہاتھ ڈالا گیا ہے۔بین الاقوامی فورم پر بھی معاملہ اٹھائوں گا۔چیف جسٹس سپریم کورٹ سے واقعہ کی سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج عدالتی تحویل میں لینے کا مطالبہ بھی کیا۔
Comments are closed.