جنرل باجوہ نے احسان کیا لیکن عمران خان محسن کش نکلے، شہبازشریف

اسحاق ڈار کی صدر سے ملاقات میری اجازت سے ہوئی،آپ چاہتے تھے کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے لیکن پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا،پاکستان کے لیے ایک کیا سو قدم بھی آگے بڑھا سکتے ہیں،تالی ایک نہیں دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے،پاکستان کی خاطر تمام اختلافات بھلا سکتے ہیں،ڈیلی میل نے مجھ سے نہیں پاکستان کے 22کروڑ عوام سے معافی مانگی پاناما میں نواز شریف کا دُو ردُورتک نام نہیں تھا:پریس کانفرنس

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی صدرسے ملاقات میری اجازت سے ہوئی۔ پاکستان کے لیے ایک کیا سو قدم بھی آگے بڑھا سکتے ہیں۔تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی۔باجوہ صاحب عمران خان کے محسن تھے، عمران خان محسن کش نکلے۔وہ ریٹائر ہو گئے ہیں۔اب ان کو آرام سے زندگی گزارنے دیں، نئے آرمی چیف پروفیشنل ہیں۔آپ چاہتے تھے کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے لیکن پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدر سے ملاقات میری اجازت سے ہوئی۔ پاکستان کے لیے ایک کیا سو قدم بھی آگے بڑھا سکتے ہیں۔ تالی ایک نہیں دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔پاکستان کی خاطر تمام اختلافات بھلا سکتے ہیں۔باجوہ صاحب عمران خان کے محسن تھے، عمران خان محسن کش نکلے۔ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی میں میرے خلاف 2سال تک تحقیقات ہوتی رہیں۔ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کی تحقیقات کانتیجہ سب کے سامنے ہے۔ ڈیلی میل نے غیر مشروط معافی مانگی۔ڈیلی میل نے مجھ سے نہیں پاکستان کے 22کروڑ عوام سے معافی مانگی ہے۔ عمران خان کے دباؤ پر مجھ پر الزامات لگائے گئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاناما میں نواز شریف کا دُو ردُورتک نام نہیں تھا۔ سابق حکومت نے شریف خاندان نہیں بلکہ پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔ کیس پاناما کا تھا اورسزا اقامہ پرد ی گئی۔ سعودی ولی عہد نے گھڑی دے کر عمران نیازی کو نہیں ،پاکستان کے عوام کو عزت دی۔ عمران خان نےتحفے میں ملی خانہ کعبہ کے ماڈل والی گھڑی بیچ دی۔عمران خان جس شخص پر گھڑی بیچنے کادعویٰ کرتے رہے اس کی تردید بھی سامنے آگئی۔ عمران خان نے پاکستان کے دوست ممالک کو ناراض کیا۔سابق وزیراعظم نے پاکستانی معیشت کو تباہ اور خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچایا۔ عمران خان نے صرف گالم گلوچ کی سیاست کو فروغ دیا۔ ۔

شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے بےگناہ مریم نواز کوگرفتارکروایا ۔ اپنی بہن کو این آر او دیا ۔۔ عمران خان نے پاکستان کے ڈونرز کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ شوکت خانم کے نام پر پیسے لے کر سیاست میں استعمال کیے۔ہم نے آئی ایم ایف کے آگے ایڑیاں رگڑیں۔ سخت شرائط کے بعد آئی ایم ایف پاکستان کو قرضہ دینے پر راضی ہوا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے ریاست کو بچانے کے لیے سیاست کو قربان کیا۔ مخلوط حکومت نے پوری کوشش کے بعد ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔عمران خان کی پوری کوشش تھی کہ ملک سری لنکا بن جائے۔ نوازشریف کے دورمیں ادویات سستی دیں ،کھاد آدھی قیمت پر دیتے رہے۔ جب سستی گیس مل رہی تھی تو انہیں پروا نہیں تھی ۔ عمران خان نے پہلے چینی ایکسپورٹ کی اور پھر امپورٹ کی۔عمران نیازی نے سب سے بڑا 50 ارب روپے کا فراڈ کیا۔ سیلاب نے تباہی مچائی،70ارب روپے وفاق نے فراہم کیے۔ اپنے محدود وسائل کےباوجود سیلاب متاثرِین کی بڑھ چڑھ کر مدد کی۔سیلاب متاثرین کی نوآبادی کاری کا مرحلہ ابھی باقی ہے۔ سیلاب متاثرین کے لیے لاکھوں گھر بنانے ہیں۔

Comments are closed.