ترکی میں ارطغرل غازی کے شہر سوگت سے اربوں ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ سوگت وہی شہر ہے جہاں سے خلافت عثمانیہ کے بانی کے قبیلے نے ریاست کی بنیاد رکھی تھی۔
ترکی کے زرعی شعبے اور کریڈٹ کارپوریٹیوز کے سربراہ فہراتین پوئراز نے تصدیق کی ہے کہ وسط مغربی ترکی کے علاقے سوگت سے تقریبا 100 ٹن سونے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔سونے کی مقدار کا اندازہ 35 لاکھ اونس یعنی 99 ٹن لگایا گیا ہے اور اس کی قیمت 6 ارب ڈالر سے زائد بنتی ہے۔ آئندہ دو برس میں ان ذخائر سے حاصل کیا گیا سونا ترکی کی معیشت کا حصہ بننا شروع ہوجائے گا۔
خلافت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد ارطغرل غازی نے موجودہ ترکی کے بیلیجک صوبے کے اس علاقے سوگت میں کائی قبیلے کی ایک شاخ کو منظم کرکے ریاست کی بنیاد رکھی تھی۔
Comments are closed.