حکومت نے عام انتخابات کیلئے 15 ارب روپے کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر دستخط کی منظوری دیدی

اسلام آباد  : وفاقی کابینہ نے عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو 15 ارب روپے دینے کی منظوری دیئے جانے سمیت تیل و گیس کی تلاش کے معطل لائسنس بحال کر دیئے۔ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے یکم دسمبر کے فیصلوں کی توثیق بھی کر دی گئی ۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے گیارہ منسوخ شدہ لائسنسز کی بحالی کی منظوری دیدی گئی ۔جاری اعلامیے کے مطابق صحت، انفراسٹرکچر سمیت دیگر شعبوں کو ہونے والے نقصانات کا جائزہ پیش کیا گیا،اور وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے تخمینے پر بریفنگ دی گئی،بریفنگ میں کابینہ کو بتایاگیا کہ سیلاب میں صوبہ سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا جب کہ پورے ملک میں زرعی سیکٹر کو بھی نقصان اٹھا نا پڑا۔۔کابینہ نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر دستخط کی منظوری دیدی۔

Comments are closed.