اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے بخوبی آگاہ ہیں۔ حکومت کے پاس آئی ایم ایف کے معاہدے کی وجہ سے قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔آئی ایم ایف اورپی ٹی آئی حکومت کے درمیان ڈیل کی تفصیلات جلد سامنے لائیں گے
وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں میں آئی ایم ایف سے پی ٹی آئی حکومت کی ڈیل کی تفصیلات سے قومی کو جلد آگاہ کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے پر تحریک انصاف کی حکومت نے دستخط کیے، ہم ان معاشی مشکلات سے نکلیں گے، وزیراعظم نے کہاکہ حیران ہوں جن لوگوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ اب تک کا بدترین معاہدہ کیا ان کا ضمیر ہے یا نہیں، جن لوگوں نے واضح طور پر برے معاشی فیصلے کئے،ان میں سچ کا سامنا کرنے کا حوصلہ ہے یا نہیں، شہبازشریف نے کہاکہ وہ لوگ کیسے بے گناہ ہونے کا بہانہ کر سکتے ہیں، قوم جس کرب سے گزر رہی ہے،وہ صاف ظاہر ہے۔
Comments are closed.