سپین حکومت کا غیر قانونی تارکین وطن کو لیگل کرنے کا فیصلہ، قانون سازی شروع

مقامی تنظیمات کے اندازے کے مطابق سپین میں 5 لاکھ کے قریب غیر قانونی افراد مقیم ہیں۔ جبکہ سرکاری سطح پر اعداد وشمار واضع نہیں ہیں۔سپین کے مقامی میڈیا کی رپورٹس کےمطابق گزشتہ ہفتتہ سپین کی وزرا کونسل نے غیر ملکیوں کے حقوق اور سماجی انضمام سے متعلق قانونی ضابطوں میں ترمیم اور فوری انتظامی طریقہ کارکو اختیار کرنے پر اتفاق کیاتھا۔ امیگریشن ریگولیشنز کے کچھ نکات اور اصلاحات کے لئے مسودے پر کام جاری ہے۔

مسودے کے مطابق سپین میں مقیم غیر ملکی طلباء کو کام کی اجازت اور کاغذات حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے کیاجائے گا۔ ایسے افراد جوعرصہ دو سال سے سپین میں مقیم ہیں ان کے لئے بھی قانون سازی کی جائے گی۔ ایسے افراد جنھوں نے 6 مہینے کے لئے کانٹریکٹ پر کام کیاہو اور ان کا کانٹریکٹ ختم ہوگیا ہو وہ بھی اس سے مستفید ہوسکیں گے۔ایسے افراد جن کو کوئی تکینیکی کام آتا ہوگا وہ بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

حکومت کی جانب سے اس قانونی سازی کامقصد مختلف شعبوں میں ورکرز کی کمی کو پوراکرناہے۔ اس مقصد کے لئے کچھ عرصہ قبل اسٹرابری کی فصل کے لئے عارضی ورکرزبھرتی کئے گئے اس فارمولے پر ترامیم کے ساتھ غور کیاجارہاپے۔حکومت کی جانب سے اس اقدام کے بعد آرائیگو قانون میں بھی تبدیلی کاامکان ہے

Comments are closed.