20 سالہ لڑکی کو ملازمت کا جھانسہ دے کرحوس کا نشانہ بنانے والا سرکاری افسرگرفتار

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں حوا کی ایک اور بیٹی جنسی درندگی کا نشانہ بن گئی، 17 ویں گریڈ کے سرکاری افسر نے 20 سالہ لڑکی کو اپنی حوس کا نشانہ بنا ڈالا۔

اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے متاثرہ لڑکی کی درخواست پر مقدمہ درج کرتے ہوئے سرکاری افسر رانا سہیل اختر کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں 17 ویں گریڈ کے سیکشن افسر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق متاثرہ لڑکی کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ رانا سہیل اختر نے سرکاری ملازمت دلوانے کیلئے پشاور سے بلایا، این سی آر سی کے ریسٹ ھاوس میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس ذرائع کے مطابق سرکاری ریسٹ ہاوس میں کمرہ ڈی جی این سی آر ڈی کے کہنے پر بک ہوا لڑکی کا میڈیکل چیک اپ کروایا جارہا ہے۔

Comments are closed.