حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
پٹرول ، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں آئندہ 15 روز کیلئےبرقرار رہیں گے، ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی مدت بھی 30 نومبر تک بڑھا دی گئی ہے، اسٹیٹ بینک 1 لاکھ ڈالر کی ایل سیز کو کلیئر کرے گا، ایل سیز کے جتنے بھی کیسز التوا ہیں , وہ جلد کلیئر ہو جائیں گے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا بیان
اسلام آباد : حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کیلئے برقرار رہیں گے۔ پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار رہیں گے۔
وزیرخزانہ نے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی مدت بھی 30 نومبر تک بڑھا دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک 1 لاکھ ڈالر کی ایل سیز کو کلیئر کرے گا، ایل سیز کے جتنے بھی کیسز التوا ہیں , وہ جلد کلیئر ہو جائیں گے۔
Comments are closed.