اسلام آباد:حکومت نے انتخابی اصلاحات پر الیکشن کمیشن ا ٓف پاکستان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ یہ اہم پیشرفت چیف الیکشن کمشنر اور اٹارنی جنرل کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ہوئی ہے ۔ حلقہ بندیوں، ووٹر لسٹوں کےحوالے سے ترامیم واپس لی جائیں گی۔
اٹارنی جنرل خالد جاوید نے الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی ۔ ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل نے کہاکہ انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن سمیت کسی کی تجاویز بلڈوز نہیں کریں گے، اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ ای وی ایم اور سمندر پار پاکستانیوں کی ووٹنگ پر اعتراض نہیں،الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اوورسیز ووٹنگ کے طریقہ کار پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ملاقات میں یہ تجویز بھی سامنے آئی کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا ضمنی الیکشن میں آزمائشی استعمال کیا جا سکتا ہے اور نقائص سے پاک نظام کے لیے معاملے کی ہر پہلو سے جانچ کی جائے گی۔
ذرائع کا کہناہے کہ اٹارنی جنرل نے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی ہے ۔الیکشن کمیشن نے چند روز پہلے انتخابی اصلاحات الیکشن ایکٹ 2017 میں مزید ترمیمی بل پر اعتراضات اور خدشات سے متعلق وزیر اعظم کو خط لکھا تھا۔
Comments are closed.