وفاقی حکومت نے عید الاضحٰی کے موقع پر سرکاری ملازمین کو رواں ماہ کی تنخواہ 16 جولائی کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کو سولہ جولائی کو تنخواہیں جاری کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ حکم نامے کے مطابق عید الاضحٰی 21 یا 20 جولائی کو متوقع ہے۔ لہذا عید سے پہلے سولہ جولائی کو ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے انتظامات کئے جائیں۔
دوسری جانب سندھ حکومت نے بھی عیدالاضحی کے موقع پر سرکاری ملازمین و افسران کی تنخواہیں ایڈوانس میں ادا کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ محکمہ خزانہ کے ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن یکم اگست کے بجائے 16 جولائی تک ادا کی جائیں۔
ادھر محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ عیدالاضحی 21 جولائی کو ہوگی، کیونکہ 10 جولائی کو چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں، چاند نظر آنے کی صورت میں یکم ذی الحج 11 جولائی اور عید الاضحی 20 جولائی کو ہوسکتی ہے، 10 جولائی کو چاند نظر نہ آنے کی صورت میں یکم ذی الحج 12 جولائی اور عیدالاضحی 21 جولائی کو ہوگی۔
Comments are closed.