حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے بیرونی سازش کے الزام پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان کردیا ہے۔
وفاقی برائے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے خلاف کسی بیرونی ملک نے سازش نہیں کی، جب اپنے اتحادی چھوڑ جائیں تب آپ کو یاد آیا کہ بیرونی سازش ہوئی؟انہوں نے زور دیا کہ جلسوں کا شیڈول بھی اپنی بے نامی فرح کو بچانے کا بہانہ ہے، عمران خان درحقیقت فرح گوگی کو بچاؤ کی تحریک چلا رہےہیں۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان کےدورحکومت میں نالائقی اورلوٹ مار کا بازار گرم تھا، افسران کے ذریعے پیسے کمائے گئے، ایک ایک تفصیل آچکی ہے، عمران خان صبح شام بیرون ملک سازش کا تماشا کر کے فرح گوگی کو بچانے کیلئے قوم کو بے وقوف نہیں بنا سکتے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس صبح شام کے تماشے پر غیرجانبدار انکوائری کمیشن بنایا جائے، کمیشن آزاد ہوگا، تمام انکوائری عوام کے سامنے کی جائے گی، الزام تراشیاں اپنی بے نامی کو بچانے اور ملک کو نقصان پہنچانے کیلئے کی جا رہی ہیں۔
Comments are closed.