مدارس کے بچوں کو پی ڈی ایم احتجاج میں شرکت سے روکنے کا فیصلہ،مشاورت مکمل

 وفاقی حکومت نے مدارس کے بچوں کو پی ڈی ایم احتجاج سے روکنے کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیداحمد کو ٹاسک سونپ دیا ہے۔ وزیرداخلہ شیخ رشید جمعرات کوعلماء کرام سے اہم ملاقات کریں گے اورانہیں حکومتی پالیسی پراعتماد میں لیں گے۔

پی ڈی ایم نے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکومت نے کہاکہ اپوزیشن کے احتجاج میں  کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی تاہم اگر قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی گئی تو سختی سے نمٹا جائے گا۔، وفاقی دارالحکومت میں امن و امان برقرار رکھنے کےلیے وزیرداخلہ شیخ رشید کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی بھی قائم کی جا چکی ہے ۔

 دوسری جانب پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان سے 31 جنوری تک مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگراسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کیا جائے گا۔

Comments are closed.