یونان، پولیس نے دریائے ایوروس سے 145 تارکین وطن کو بچا لیا

خبر رساں ادارے کے مطابق یونانی پولیس نے ترکی اور یونان کے درمیان واقع جزیرے پر پھنسے 145 افراد کو ریسیکیو کرتے ہوئے محفوظ مقام پر منتقل کردیاہے۔ جن میں 30 بچے، 45 خواتین بھی شامل ہیں۔ تارکین وطن کو ریسیکیو کرنے کے بعد ابتدائی طبی امداد خوراک، کپڑے فراہم کئے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق انسانی سمگلروں نے اس گروپ کو جزیرے پر چھوڑدیاتھا۔ تارکین وطن کی شناخت کے حوالے سے ابھی تک کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے UNCHR کے اعدادوشمار کے مطابق یونانی حکام نے اس سال ابھی تک دریائے ایورس کے راستے 1500 سے زائد تارکین وطن ریسکیو کیا۔ مجموعی طور پر رواں سال تقریبا 7000 افراد غیرقانونی طریقے سے یونان پہنچے ہیں۔

مہاجرین کی بڑی تعداد ترکی کے راستے یونان پہنچتی ہے۔یونانی حکومت نے ترکی کے ساتھ زمینی راستہ بند کرنے کا عندیہ دیاہے۔ ایوورس ندی پر 38 کلومیٹر حصے پر باڑ موجود ہے یونان کی دائیں بازو کی جماعت نے 80 کلومیٹر تک بڑھانے کا عندیہ دیاہے یونان میں انتخابات 25 جون کو ہونے جارہے ہیں۔

ہجرت کی سخت پالیسی اور حفاظتی بندشوں کے باوجود مشرقی بحیرہ روم کے علاقے میں تارکین وطن کے سانحات جاری ہیں۔ اقوام متحدہ کے مائیگریشن ایجنسی آئی او ایم کے مطابق رواں سال اب تک تقریبا644 افراد لاپتہ ہوئے ہیں۔ اس تعداد میں وہ سینکڑوں افراد بھی شامل ہیں جو 14 جون کو جنوب مغربی یونان کے قریب بحری جہاز کے حادثے میں ہلاک ہوئے تھے۔

Comments are closed.