بارسلونا: یورپی ملک یونان نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی روک تھام کے لئے سپین کے صوبے کاتالونیا سے فضائی آپریشن معطل کر دیا۔
یونان کی حکومت نے انسداد کورونا اقدامات کے طور پر بارسلونا سمیت کاتالونیا صوبے کے دیگر شہروں سے یونان کیلئے پروازوں پر پابندی عائد کر دی ہے، اس پابندی کا اطلاق 31 اگست پیر سے 19 ستمبر 2020 تک ہوگا۔
سپین کے صوبہ کاتالونیا میں کورونا وباء ایک بار پھر پنجے گاڑھنے لگی ہے، علاقائی حکومت سے دوبارہ کیسز کی تعداد بڑھنے پر چہرہ پر ماسک لازمی پہننے، سماجی فاصلہ یقینی بنانے سمیت دیگر ضروری اقدامات اٹھائے ہیں۔
واضح رہے کہ سپین کے دیگر علاقوں سے یونان کیلئے سفر کی اجازت ہوگی، تاہم مسافروں کو وباء سے متاثر نہ ہونے سے متعلق سرٹیفکیٹ فراہم کرنا یا ایئرپورٹ پر کورونا ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ سپین کی طرح بیلجیئم، بلغاریہ، رومانیہ، مالٹا، سویڈن اور دیگر یورپی ممالک سے یونان آنے والوں کو بھی اسی طریقہ کار سے گزرنا ہوگا۔
Comments are closed.