یونان میں مسلسل برفباری،سردی کا 16 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،نظام زندگی مفلوج

ایتھنز: یونان میں مسلسل برفباری اور شدید سردی کا 16 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ،شدید برفباری  کی وجہ سے حکومت نے سرکاری اور نجی شعبے میں آج عام تعطیل کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونان میں سردی کا  برسوں پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا جس کے بعد نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ حکومت نے آج عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔ایتھنز کے ساتھ ملحقہ علاقوں میں بھی کئی کئی فٹ برف پڑچکی ہے۔ محکمہ موسمیات  کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے تک برفباری جاری رہےگی۔

برفباری کے باعث علاوہ سینکڑوں افراد کو راستے بند ہونے کی وجہ سے سڑکوں اور ہائی ویز پر ہی رکنا پڑاحکام کے مطابق امدادی رضاکاروں نے موٹروے پر موجود 3500 شہریوں کو رات بھر کام کرکے ریسکیو کیا لیکن 1200 کے قریب شہری راستے میں ہی پھنسے رہےدارالحکومت ایتھنز کے زیادہ تر علاقوں میں بجلی نہیں تھی جس کے سبب سینکڑوں خاندانوں نے اپنی گاڑیوں میں ہیٹر چلا کر وقت گزارا کیونکہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے گر گیا تھا۔یونان کے کلائمیٹ کرائسز اور سول پروٹیکشن منسٹر نے حکومت کی ناکامی پر معافی مانگی اور کہا کہ انتظامیہ گاڑی میں پھنسنے والے ہر فرد کو دو ہزار یورو معاوضہ دے گی۔

شدید برفانی طوفان کو ایلپس کا نام دیا گیا ہے، ایلپس نے اس ہفتے کے آغاز سے ہی ملک میں تباہی مچا رکھی ہے، فضائی، زمینی اور ٹرین کے تمام راستے خراب ہوئے ہیں۔یونان کے بالائی علاقوں میں برفباری عام ہے لیکن ایتھنز کے مرکز اور ملک کے جزائر میں برفباری کم ہی ہوتی ہےبرفباری سے متاثرہ 6 شہروں میں دو دن کی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا، اسکول، سرکاری دفاتر اور بینکس بند رکھے گئے۔

Comments are closed.