وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے کا نوٹس۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے ایم ایس عزیزبھٹی ہسپتال گجرات ڈاکٹرآصف محمود کو معطل کر دیا۔
ڈاکٹرآصف کو ایم ایس سیٹ سے فارغ کر کے ڈاکٹر ایاز ناصر چوہان کو ایم ایس عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال مقرر کر دیاگیا ہے ۔
اس کے علاوہ ہسپتال کی چھت گرنے پر بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے 3 افسر کو بھی معطل کر دیا گیا ہے جن میںایگزیکٹو انجینئر محمد رؤف، ایس ڈی او فواد منیر اور سب انجینئر سرتاش احمدشامل ہیں۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر معاملے کی انکوائری کیلئے کمشنر گوجرانوالہ کی سربراہی میں 10 رکنی خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے ۔کمیٹی میں ڈپٹی کمشنر گجرات، ماہرین تعمیرات اور دیگر حکام شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ عزیزبھٹی ہسپتال کے سرجیکل وارڈ کی چھت گرنے کے واقعہ میں اب تک 3 مریضوں کی ہلاکت جبکہ 16 شدید زخمی شامل ہیں۔
Comments are closed.