بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستان کی فوج کی بم ڈسپوزل ٹیم پر حملہ کیا جس میں دو اہل کار جاں بحق اور چار اہل کار زخمی ہو گئے۔
گوادر کے ڈپٹی کمشنر اورنگزیب بادینی نے حملے کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ حملے میں دو اہل کاروں کی موت ہوئی ہے جب کہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
ان کے مطابق زخمی اہل کاروں کو طبی امداد کے لیے جی ڈے اے اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے ایک زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
رواں ماہ کے دوران بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں سیکیورٹی فورسز پر یہ اس نوعیت کا دوسرا حملہ ہے۔
دس دن قبل 21 مارچ کو گوادر کے پورٹ کمپلیکس پر عسکریت پسندوں نے حملہ کیا تھا اس دوران سات حملہ آوروں سمیت آٹھ افراد ہلاک جب کہ دو زخمی ہوئے تھے۔
Comments are closed.